تابہ[1]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ (آہنی) ظرف جس پر روٹی پکائی جاتی ہے اور جس کو حمام میں بھی لگاتے ہیں نیز اس میں مچھلی وغیرہ تلتے ہیں، توا۔  صاف اک حلقہ ماتم زدگان ہالہ ہے قرص مہ تابہ آہن کی طرح کالا ہے      ( ١٩٣١ء، محب، مراثی، ٧٥ ) ٢ - پکی اینٹ، روشن دان۔ (فرہنگ آئنہ راج)۔

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں "گلزار خلیل، شہید" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر